جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکالعدم تنظیمیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں سیکیورٹی فورسز پر...

کالعدم تنظیمیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ دارہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ دار یں۔ حکومت کے پاس اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بلوچستان میں عسکریت پسندوں کو مدد فراہم کر رہا ہے جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن چینی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ قوتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایسے میں بھارت ان طاقتوں کو جو کہتا ہے وہ انکھیں بند کر کے اسے مان لیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نہ صرف بھارت کی جانب سے عسکری گروپوں کو مدد فراہم کی جا رہی ہے بلکہ صوبے میں بھارت کے سیاسی سہولت کار بھی موجود ہیں جو اپنے آقاں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپگینڈا کرتے ہیں۔ہم شام یا فلسطین جیسے ممالک نہیں جو بیرونی مداخلت پر گھٹنے ٹیک دیں ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے