پیر, ستمبر 14, 2026
ہوماہم خبریںسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو...

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

بین الاقوامی  بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے  کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4308 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہوکر 63.23 ڈالر کی سطح  پر گئی، جس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6802 روپے  اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 105روپے کی کمی سے 5831روپے ہوگئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!