ہفتہ, ستمبر 12, 2026
ہوماہم خبریں’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم...

’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

کوئٹہ: بلوچستان میں گندم کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا۔

محکمہ اجناس کے مطابق بلوچستان حکومت نے 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے، حکومت کے پاس سرکاری گودام میں گندم کی ایک بوری بھی موجود نہیں۔

محکمہ اجناس کا کہنا ہے کہ منظوری کے باوجود تاحال محکمہ خزانہ نے پیسے ریلیز نہیں کیے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فنڈزکی دستیابی کے ساتھ ہی پاسکو سےگندم کی خریداری کو حتمی شکل دی جائےگی۔

گندم کی خریداری اور مقامی گوداموں میں ترسیل کیلئے ایک  ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!