ہفتہ, ستمبر 5, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاین آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے...

این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچا لی گئی

بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے ماہرین نے کامیاب سرجری کے ذریعے نکال لی۔

بچے کو خضدار شہر میں حادثاتی طور پر گولی لگنے کے بعد مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم  تشویشناک حالت کے باعث اسے مزید علاج کے لیے کراچی لایا گیا۔

 بالآخر بچے کو این آئی سی وی ڈی کراچی کی پیڈیاٹرک ایمرجنسی پہنچایا گیا جہاں ہنگامی ایکو کارڈیوگرافی سے دل میں گولی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ 

بچے کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے چند ہی منٹوں میں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی پیچیدہ سرجری پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں کی گئی۔

پروفیسر سہیل خان بنگش کے مطابق بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا اور کسی تاخیر کے بغیر ہنگامی سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مربوط طبی کوششوں کے نتیجے میں گولی کامیابی سے نکال لی گئی اور بچہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!