منگل, اگست 18, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںعالمی بینک نے سیلاب بحالی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے...

عالمی بینک نے سیلاب بحالی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے منصوبے کی درجہ بندی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

عالمی بینک نے 24 کروڑ 50 ڈالر کے منصوبے کی درجہ بندی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ حکومت کی جانب سے مستحقین کی تعداد محدود کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک نے منصوبے کی درجہ بندی تسلی بخش سے غیر تسلی بخش کردی۔

رپورٹ کے مطابق 74 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے پہلی قسط مل چکی ہے، مزید مستحق خاندانوں کے لیے فنڈز کی کمی بڑا مسئلہ ہے، شکایات کے ازالے اور متاثرین سے رابطے میں بھی مسائل ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبے میں تبدیلیاں متاثرہ اور کمزور افراد سے مناسب مشاورت کے بغیر کی گئیں، منصوبے کے نئے طریقہ کار کی ضروری دستاویزات بھی ابھی جمع نہیں کرائی گئیں،2026،27 کے سالانہ ترقیاتی منصوبے اور بجٹ بھی کئی اداروں نے تاحال جمع نہیں کرائے۔

منصوبے کے انتظامی اور ادارہ جاتی نظام کی درجہ بندی بھی غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی، ورلڈ بینک منصوبے کا دوبارہ جائزہ اکتوبر میں لے گا۔

حکام وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سے مسلسل رابطے میں ہیں، بلوچستان کے عوام کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!