حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ہفتہ 15 اگست کو مری میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مری اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنما بھی شریک ہونگے۔
ذرائع کے مطابق مری اجلاس میں ن لیگ کے تمام نو منتخب اراکین آزاد کشمیر اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

