جمعہ, اگست 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں وزیر داخلہ کے قافلے پر حملہ...

مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں وزیر داخلہ کے قافلے پر حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے 20 منٹ تک بھرپور جوابی فائرنگ کرکے حملہ آوروں کو پسپا کردیا، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (یو این اے)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں فتنہ الہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے پسپا کر دیا۔بابر یوسفزئی کے مطابق تقریبا بیس منٹ تک حملہ آوروں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، جس کے بعد بزدل دشمن دم دبا کر فرار ہو گیا۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے شوم عزائم ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!