کوئٹہ (یو این اے)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں فتنہ الہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے پسپا کر دیا۔بابر یوسفزئی کے مطابق تقریبا بیس منٹ تک حملہ آوروں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، جس کے بعد بزدل دشمن دم دبا کر فرار ہو گیا۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے شوم عزائم ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

