جمعہ, جولائی 31, 2026
ہوماہم خبریںبلاول کشمیر کے انتخابی نتائج دیکھ کرچیخیں مار رہے ہیں، وہ یہ...

بلاول کشمیر کے انتخابی نتائج دیکھ کرچیخیں مار رہے ہیں، وہ یہ نتائج قبول کریں: احسن اقبال

شکر گڑھ: وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہےکہ انتخابی نتائج دیکھ کربلاول بھٹو چیخیں ماررہے ہیں لیکن کشمیر میں (ن) لیگ حکومت بنائےگی۔

شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے  سوال کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی حکومت بنائےتو الیکشن شفاف، کشمیر میں بلاول ہارگئے تو دھاندلی ہوگئی؟

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دھاندلی کاشوربندکرکےکشمیرالیکشن کے نتائج تسلیم کریں، توقع تو یہ تھی کہ مظفرآباد کے نتائج پربلاول بھٹو نواز اور شہباز شریف کو مبارکباددیتے لیکن وہ نتائج دیکھ کر چیخیں ماررہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیرکا سودا کیا، ہم نے مہاجرین کی نشستوں پرسودا نہیں کیا بلکہ ڈٹے رہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!