ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے مؤقف کو منافقت قرار دیدیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کاکایا کالاس کےبیان پر ردعمل دیتےہوئےکہایورپی یونین ایک طرف انسانی حقوق کی بات کرتی ہے،دوسری طرف ایران پرحملوں کی حمایت کرتی ہےایران میں حملوں کےدوران عام شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نےکہا یورپی یونین ایران میں جنگی جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،یورپی یونین کوامریکا کی بمباری میں مارے گئے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔
خیال رہےکہ سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کایا کیلاس نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیان دیا تھا۔

