جمعرات, جون 25, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںوینزویلا : 2 طاقتور زلزلوں سے شدید تباہی، 10 ہزار سے زائد...

وینزویلا : 2 طاقتور زلزلوں سے شدید تباہی، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، ایمرجنسی نافذ

وینزویلا میں 2 طاقت ور زلزلوں سے شدید تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وینزویلا میں آنے والے یکے بعد دیگرے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت کاراکاس اور ساحلی شہر لا گوئیرا میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں دارالحکومت کاراکاس میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور متعدد مقامات سے امداد کے لیے پکارنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

ساحلی شہر لا گوئیرا میں بھی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں زلزلے سے 32 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں، کراکس اور لاگوئیرا شہر میں زلزلے سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، مائی کیٹیا میں مرکزی ایئر پورٹ کو شدید نقصان کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے کولمبیا اور برازیل کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے، چند سیکنڈز کے فرق سے پہلے 7.1 اور پھر 7.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی جیولیوجیکل سروے نے 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

قائم مقام صدر وینزویلا نے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور بتایا ہے کہ آفٹر شاکس کے خوف سے کاراکاس کے رہائشی سڑکوں پر موجود ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے