جمعہ, جون 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںچند علاقوں میں مسائل ہیں، مگر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں حالات...

چند علاقوں میں مسائل ہیں، مگر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں حالات معمول کے مطابق ہیں، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ: صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبے کے چند علاقوں میں بعض مسائل موجود ہیں، تاہم بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں آزادانہ طور پر سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اراکینِ اسمبلی کی طرح وہ بھی اپنے حلقے میں باقاعدگی سے عوام کے درمیان رہتے اور مسائل کا جائزہ لیتے ہیں۔

عبدالرحمن کھیتران نے وزیراعظم پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرکے عالمی سطح پر امن اور معاشی استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ترقی پذیر ملک کی جانب سے عالمی طاقتوں کو امن کی میز پر لانا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، اور اب ضروری ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے