پیر, جون 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا...

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سترہ جون کو پیش کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی بجٹ اجلاس میں مالی منصوبہ ایوان کے سامنے رکھیں گے۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیےکےمطابق صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سترہ جون کو شام چاربجےاسمبلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہوگا،اجلاس میں آئندہ مالی سال کےبجٹ سمیت دیگر اہم مالی اور انتظامی امور زیرغور آئیں گے۔

اعلامیےمیں کہاگیا ہےکہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری محکموں کے افسران،اہلکاروں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کےنمائندوں کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ صرف مجازکارڈ کےذریعےممکن ہوگا۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی انتظامات مزیدسخت کرتے ہوئےتمام سرکاری اور نجی مسلح سیکیورٹی گارڈز کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اعلامیےکےمطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرجنرل وزیٹرز کےاسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے پربھی مکمل پابندی ہوگی،جبکہ متعلقہ اداروں،افسران اورمیڈیا نمائندوں کوجاری کردہ ضابطہ کار اور سیکیورٹی ہدایات پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے،بجٹ اجلاس کےموقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ اور اطراف میں غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کیےجانےکا بھی امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے