ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کے سامنے خود کو جوابدہ اور ذمہ دار سمجھتے ہیں، قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، تنقید معاشرے کا حق ہے مگر شرافت کے تقاضے بھی ضروری ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

