منگل, جون 9, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ اور وہ مکمل ہوش میں ہیں:...

ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ اور وہ مکمل ہوش میں ہیں: اہلخانہ

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا ہےکہ خاتون کی بینائی محفوظ ہے۔

ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا کہ وہ مکمل ہوش میں ہیں اور بات چیت کر رہی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرماہ نور کے جسم پر جلنےکے زخم سطحی نوعیت کے ہیں، متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر ماہ نور کی گرافٹنگ سےمتعلق سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔

اہلخانہ نے مزید بتایا کہ ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے اور ان کاعلاج جاری ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے