اتوار, جون 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر موساد سربراہ نے ڈپٹی...

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر موساد سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا

ایرانی حکومت کے خلاف مبینہ خفیہ کارروائیوں اور اسٹریٹجک اہداف کےحصول میں ناکامی کےبعد اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نےایران میں مبینہ طورپرحکومت کی تبدیلی یا دباؤ بڑھانےکی مختلف کوششیں کیں،جن پر سینکڑوں ایجنٹوں کی تعیناتی اور اربوں شیکل کے اخراجات کیے گئے،مگر وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے۔

اخبار کےمطابق ان کوششوں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے اور آپریشنز کو مجموعی طور پر غیر مؤثر اور مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔

یہ نتائج ناقابل قبول قرار دیےگئے تاہم موساد کے ڈائریکٹرگفمین کی جانب سے عوام کیلئے جاری بیان میں اپنے نائب کی 22 برس کی خدمات کو سراہا گیا،امکان ظاہر کیا  جارہا ہےکہ موساد کےمزید کئی افسروں کو بھی استعفی دینا پڑےگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے