ہفتہ, جون 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، انتباہ جاری

بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، انتباہ جاری

صوبۂ بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخر اور آئندہ ہفتے کے دوران صوبے کے اکثر اضلاع میں گرم ہوا کی شدت متوقع ہے۔

بلوچستان میں دن کے وقت درجۂ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

صوبائی اضلاع چاغی، واشک، پنجگور، خاران، نوشکی، سبی، مستونگ، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، کچھی، صحبت پور، اوستہ محمد، جھل مگسی، دکی، ہرنائی اور جعفرآباد شدید گرمی سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ، آواران، حب، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری اس دوران صبح 10 تا شام 6 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گرمی کی لہرکے دوران اقدامات کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ حکام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ، پانی کے زیادہ استعمال کے حوالے سے آگاہی دیں اور ہنگامی طبی سہولتوں، ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے