قلعہ عبداللہ: ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو مختلف گروپوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

