منگل, جون 2, 2026
ہوماہم خبریںافغان طالبان پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ ٹی ٹی...

افغان طالبان پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ ٹی ٹی پی کو روکنے کی بات تو کرتے ہیں مگر اس حوالے سے تحریری ضمانت دینے سے گریز کرتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغان طالبان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اتنے زیادہ مکسڈ سگنل دیتے ہیں کہ اُن پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پیغام ابھی تک صرف میڈیا پر ہی ہے مگر عملی طور پر اور زمینی سطح پر افغان طالبان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پیغام میڈیا رپورٹ کے بجائے افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے براہ راست آنا چاہیے کیونکہ افغان طالبان اتنے زیادہ مکسڈ سگنل دیتے ہیں کہ اُن پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا وہ جب بھی ہم سے ملتے ہیں زبانی طور پر ٹی ٹی پی کو روکنے کی بات کرتے ہیں مگر تحریری طور پر لکھ کر دینے سے انکار کر جاتے ہیں، یہ اُن کی بری نیت کا سب سے بڑا اشارہ ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا  کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا طالبان سے ایک سہ فریقی تحریری معاہدہ ہوا تھا مگر اُس معاہدے کے تینوں نکات پر کوئی عمل ہی نہیں ہو ا، ان لوگوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے