کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ تھانے کی حدود میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق زمین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد یوسف، پرویز، آصف، طاہر اور بی بی (س) شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

