پیر, مئی 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: کیچی بیگ تھانے کی حدود میں زمین کے دیرینہ تنازع پر...

کوئٹہ: کیچی بیگ تھانے کی حدود میں زمین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ تھانے کی حدود میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق زمین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد یوسف، پرویز، آصف، طاہر اور بی بی (س) شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے