اتوار, مئی 24, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم شہبازشریف کی چمن پھاٹک کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف کی چمن پھاٹک کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے چمن پھاٹک کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی عوام کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں شہبازشریف کا مزید کہنا تھا دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ، کئی افراد زخمی ہوئے ۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سےدلی ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے