اتوار, مئی 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ چمن پھاٹک دھماکہ: دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں...

کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکہ: دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں پر حملے بزدلانہ کارروائیاں ہیں۔ دشمن یہ جان لے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے