مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے، مہنگائی کنٹرول ہوگی تو عوام کو سکون ملے گا۔
لاہور میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی عمرہ پہنچے۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسحاق ڈار نے نواز شریف کو آئندہ بجٹ کی تفصیلات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول ہوگی تو عوام کو سکون ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔

