بدھ, جون 25, 2025
ہومبلوچستانافغان مہاجرین کے جبری انخلاء کو روکا جائے، جماعت اسلامی بلوچستان کے...

افغان مہاجرین کے جبری انخلاء کو روکا جائے، جماعت اسلامی بلوچستان کے جرگہ کا اعلامیہ

کوئٹہ:جماعت اسلامی کے صوبائی امیر رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے میزائل کے نام افغانستان اور پاکستان کے عظیم سپوتوں کے نام پر ہیں اس لئے افغانوں کو عزت دی جائے جو یہاں پیدا ہوئے ہیں انہیں شہریت دی جائے اور دونوں ممالک کے درمیان بارڈر کو ختم کرکے باہمی روابط کو تقویت دی جائے ان خیالات کا اظہار نواب سلمان خلجی، مابت کاکا، عبدالمتین اخونذادہ، زاہد اختر بلوچ، مولوی عبدالکبیر، حافظ نور علی،فرید خان بگٹی، حاجی عبدالحمید اچکزئی، سردار زین العابدین خلجی، سردار حبیب بڑیچ، سردار دارو خان خلجی، عبدالغفار مدنی کاکڑ، ملک جان محمد، حاجی محمد صدیق اچکزئی سمیت دیگر نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں افغان مہاجرین کی جبری و ناروا بے دخلی کے خلاف منعقدہ جرگہ و کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ روس اور امریکہ کے خلاف لڑی جانے والی افغانستان کی دو جنگوں میں 70لاکھ افغان لقمہ اجل بنے یہ جنگ انہوں نے اپنے اور پاکستان کے دفاع میں لڑی جس میں بلوچستان نے فعال کردار ادا کیا اور پاکستان نے افغانستان اور اپنے ملک کے عظیم سپوتوں کے میزائل کے نام رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانوں کے ہاتھوں امریکہ کی شکست ہوئی اس لئے ہمیں ایران، افغانستان اور چائنا کے ساتھ اپنی دفاعی ضرورت کے تحت اقدامات اٹھانے چاہئیں اور وہ اقدامات کریں جو پاکستان کی دشمنی کی بجائے دوستی کے لئے کردار ادا کریں۔ اور افغانوں کو عزت دی جائے ان کے جو لوگ یہاں پیدا ہوئے ہیں انہیں شہریت دی جائے اور ان کے املاک کے تحفظ کیلئے معاشرتی نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ اور ہندوستان دانستہ طور پر ہماری پالیسی کو ناپسند کررہا ہے جو رضا کارانہ طور پر جانا چاہتے ہیں انہیں وقت چاہئے جو یواین ایچ سی آر کے عالمی قوانین کے مطابق ان کے ساتھ برتاؤ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر کو ختم کیا جائے کیونکہ دونوں ممالک میں بسنے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داریاں ہیں اور ان حالات میں طالب علموں کو نہ چھیڑا جائے بلکہ انہیں ویزا دیا جائے مقررین نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور قبائل کو دونوں ممالک کے درمیان مثبت کردار اد اکرنا چاہئے اور ایک جرگہ افغانستان بھیجا جائے تاکہ جنگ و جدل کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے اور فورسز سے انہیں تحفظ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے