بدھ, اپریل 29, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، پاور اورکھاد سیکٹر کو...

پاکستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، پاور اورکھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی

ایل این جی نہ  آنے  سے  پاکستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے  اور   پاور  اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی میں کمی کردی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی صرف 700 ملین کیوبک فٹ پرآگئی ہے۔ ایران جنگ سے پہلے یہ روزانہ 12 سو ملین کیوبک فٹ تھی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب  خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ 111 اعشاریہ 2 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل  ڈبلیو ٹی آئی 99 اعشاریہ 78 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے