کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس اور سریاب روڈ کو ملانے والے لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

