ہفتہ, اپریل 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: ڈیجیٹل فراڈ میں شہری 40 لاکھ سے محروم، بینک سیکیورٹی پر...

کوئٹہ: ڈیجیٹل فراڈ میں شہری 40 لاکھ سے محروم، بینک سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے

کوئٹہ: ڈیجیٹل فراڈ، بینک اکاؤنٹ سے 40 لاکھ روپے غائب

کوئٹہ کے رہائشی نصیر احمد خان دوتانی ڈیجیٹل فراڈ کا شکار ہو کر 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے محروم ہو گئے۔ متاثرہ شہری نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ علمدار روڈ پر واقع ایک بینک میں موجود تھا، جس میں 40 لاکھ روپے کی رقم جمع تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز جب وہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے گئے تو اکاؤنٹ کا بیلنس صفر ظاہر ہو رہا تھا۔ بینک حکام سے رابطہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ سائبر کرائم کا شکار ہوئے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ سے ڈیجیٹل طریقے سے یہ رقم نکالی گئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس ٹرانزیکشن کے حوالے سے نہ تو انہیں کوئی اطلاع موصول ہوئی اور نہ ہی بینک انتظامیہ کو اس کا علم ہو سکا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بینک کے کراچی ہیڈ آفس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی محتسب کے دفتر میں شکایت نمبر C2204260960 کے تحت باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے اور حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے