بدھ, مارچ 18, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں شوال کا چاند آج جبکہ پاکستان میں کل دیکھا جائے گا۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند تلاش کرنےکی تیاریاں کی جارہی ہیں،سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں سنت پرعمل کرتے ہوئےتمام مسلمانوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کی اورکہا ہےکہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے،چاند نظر آنے پر اسکی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائے،سعودی وقت کے مطابق 6 بج کر 10 منٹ پر اعلان متوقع ہے۔

سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر بدھ کو چاند نظر نہ آیا تو جمعرات کو 30 رمضان اورعید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے