پیر, مارچ 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپنجگور: غریب آباد چتکان میں گھر کے اندر فائرنگ، ماں اور بیٹا...

پنجگور: غریب آباد چتکان میں گھر کے اندر فائرنگ، ماں اور بیٹا زخمی

پنجگور: پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں نامعلوم افراد کی گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ماں اور اس کا بیٹا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے