اتوار, مارچ 15, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کیخلاف فوجی کارروائی دراصل ’مسیحا کی واپسی‘ کی راہ ہموار کر...

ایران کیخلاف فوجی کارروائی دراصل ’مسیحا کی واپسی‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے: نیتن یاہو

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کا مذہبی جنگ کا پروپیگنڈا جاری ہے جس نے عالمی میڈیا اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی ایونجلیک مسیحی حلقوں کے خصوصی دعائیہ اجتماعات  میں شرکت جاری ہے تو دوسری جانب  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نےکہا ہے ان کی فوجی کارروائی دراصل ’مسیحا کی واپسی‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملےکو مذہبی اور بائبل کے تناظر میں پیش کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔

اس سے قبل  امریکی فوج میں دعوے سامنے آئے تھےکہ صدر ٹرمپ کو روحانی طور پر منتخب کیا گیا ہے اور فوجیوں کو مذہبی تقریبات اور دعاؤں کے ذریعے حوصلہ دیا جا رہا ہے۔

 ماہرین کہتے ہیں جب جنگ کو مقدس اصطلاحات میں بیان کیا جائے تو سیاسی سمجھوتہ مشکل ہوجاتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے