تہران: ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں کرےگا۔
ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کےخود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا۔
اس سے قبل امریکی جریدے کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے ایران پر امریکی اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

