پیر, مارچ 2, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ...

ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، سینٹ کام کا دعوی

امریکی سینٹ کام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ ایران پرحملوں میں ایف 16، ایف 18، ایف 22 اور ایف 35 طیارے استعمال ہوئے،بی 2 بمباری طیارے، تھاڈ اورپیٹریاٹ دفاعی نظام بھی آپریشن میں شامل ہے،ایم کیو 9 ڈرون اورکاؤنٹر ڈرون سسٹمز بھی استعمال ہورہے ہیں،اب آئی آر جی سی کا کوئی ہیڈکوارٹر باقی نہیں رہا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نے 47 برسوں میں ایک ہزار سےزائد امریکیوں کو قتل کیا،امریکا کے ایک بڑے حملے نے سانپ کا سر کاٹ دیا،ہمارے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے