اتوار, مارچ 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںجارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت...

جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،  جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب گارڈز  نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے