ہفتہ, فروری 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںبرطانوی جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ، کشتیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی...

برطانوی جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ، کشتیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی سے سمندری نگرانی کا فیصلہ

برطانیہ کے جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ ہوگئے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے خلیجِ عرب سے اپنے جنگی جہاز کو واپس بلاتے ہوئے بغیر عملے والی کشتیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی سے سمندری نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  بحرین میں برطانوی فوجی ہیڈکوارٹر بدستور فعال رہے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا  ہے کہ 1980 کے بعد پہلی بار خلیج عرب میں برطانوی جنگی جہاز مستقل موجود نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری برطانوی جہاز مائن سوئیپر بھی مارچ میں بحرین سے روانہ ہوگا جبکہ برطانوی جنگی جہاز فریگیٹ گزشتہ سال کے آخر میں واپس بلایا جاچکا ہے۔

اماراتی میڈیا نے مزید بتایا کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے باعث برطانوی بحریہ کو محدود جنگی جہازوں کا سامنا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے