ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا طیارہ گرانے کا افغانستان کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ’نجی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے ایسی کوئی بات نہیں۔
دوسری جانب پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ افغان صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

