منگل, فروری 17, 2026
ہوماہم خبریںعمران خان کی رہائی کیلئے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بات...

عمران خان کی رہائی کیلئے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بات کی: علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔ 

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

علی امین نے کہا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔

یاد رہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر  اپوزیشن اتحادکا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے  عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا خیبرپختونخوا ہاؤس کےباہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے