کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، تاہم جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے دہشت گرد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔