پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے،وفاقی...

گوادر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے،وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی

کوئٹہ:وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گوادر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مغل پورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلوے میں اوور ٹائم کا نظام بحال کر دیا ہے، ہر ماہ کی 5 تاریخ کو مزدوروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹرکہدہ بابر بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پروفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل میں کہا ہے کہ گوادر ہمارا تھا، ہمارا رہے گا
یہ درست ہے کہ پاکستان نے گوادر کو عمان سے خریدا، لیکن اس کر ہرگز یہ مطلب نہیں کہ گوادر کے عوام کا اپنے وسائل اور زمین پر حق نہیں انہوں نے کہا کہ گوادر محض ایک خریدا گیا علاقہ نہیں، یہاں کے باسیوں کی پہچان، تاریخ نسلوں سے اس زمین سے جڑی ہوئی ہے۔سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمان کے ساتھ گوادر کی خریداری کے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے، قوم کو معلوم ہونا چاہیے گوادر کو کن شرائط پر خریدا گیا یہ بھی معلوم ہونا چاہیے معاہدے میں مقامی افراد کے حقوق کا کیا ذکر ہے، گوادر کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں، اپنے وسائل، ترقی اور فیصلوں میں برابر کی شراکت مقامی افراد کا بنیادی حق ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے