بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںسوئٹزرلینڈ: اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ: اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک

جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کرانس مونٹانا کے لگژری الپائن اسکی ریزورٹ  بار میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوئس پولیس نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ دھماکہ رات 1.30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نیو ایئر کی پارٹی منارہے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان گیتن لاتھیون نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے