بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ، بلدیاتی انتخابات 2025ء کا میلہ سج گیا، 2433امیدوار، 642وارڈز، بلدیاتی انتخابات...

کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات 2025ء کا میلہ سج گیا، 2433امیدوار، 642وارڈز، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28دسمبر 2025 کو ہو گا

کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات 2025ء کا میلہ سج گیا، 2433امیدوار، 642وارڈز میدان میں، تیاریاں مکمل
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28دسمبر 2025 کو ہو گا،الیکشن کمیشن بلوچستان نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172یونین کونسلوں کی کل 642وارڈز پر مجموعی طور پر 2ہزار 433امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کیلئے میدان میں ہیں۔شہر کو انتظامی سہولت کے لئے چار ٹائونوں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں تقسیم کیا گیا ہے ۔زرغون ٹائون میں 46جنرل نشستوں پر 730امیدوار مد مقابل ہوں گے، چلتن ٹائون میں46جنرل نشستوں پر 500امیدوار ،سریاب ٹائون میں 38جنرل نشستوں پر 339امیدوار جبکہ تکتو ٹائون میں 42 جنرل نشستوں پر 804امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔سب سے زیادہ مقابلہ تکتو ٹائون میں دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک نشست کیلئے اوسطا 19امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ زرغون ٹائون میں بھی سخت مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ کے دن شہر بھر میں 642پولنگ اسٹیشنز اور 2ہزار 113پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فوج و ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے