وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ 28 ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائےگی، اٹھائیسویں ترمیم لوکل باڈیز، این ایف سی اور صحت سے متعلق ہوگی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اٹھائیسویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز پر ہے، ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ججز نے ان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اٹھائیسویں ترمیم لوکل باڈیز، این ایف سی اور صحت سے متعلق ہوگی، اٹھائیسویں آئینی ترمیم عوامی معاملات سے متعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام، این ایف سی اور صحت کے معاملات پر بحث جاری ہے، اگر اتفاق ہوتا ہے تو اٹھائیسویں آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہے۔

