منگل, نومبر 17, 2026
ہوماہم خبریںراولاکوٹ میں فسادی عناصر کی فائرنگ، رینجرز افسر شہید

راولاکوٹ میں فسادی عناصر کی فائرنگ، رینجرز افسر شہید

راولاکوٹ شہر اور گردونواح میں معمولات زندگی بحال رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکار متحرک ہیں، تاہم امن و امان کی بحالی کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولے کے مسلح عناصر مسلسل تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب آج صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر فسادی جتھے کے مسلح عناصر نے تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر شدید اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت کو سر پر گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فسادی ٹولے کے4مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں معمولات زندگی تباہ کرنے، شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی اور متیالمیرا فائرنگ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ریاست ان مسلح انتشاری گروہوں پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!