منگل, نومبر 17, 2026
ہوماہم خبریںاگر عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کریگی:...

اگر عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کریگی: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔ 

رانا ثنااللہ نے کہا کہ علاج معالجےکے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے اور  اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقےسےمعاملات طے کرنے کی کوشش کی، وہ انکاری رہے، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعےایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہےکہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں جب پہنچے گا جس میں زیادہ دیر نہیں، یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!