بدھ, نومبر 11, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان نے ایل این جی سپلائی کیلئے موصول مہنگی بولیاں مسترد کردیں

پاکستان نے ایل این جی سپلائی کیلئے موصول مہنگی بولیاں مسترد کردیں

پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کیلئے موصول ہونے والی بڈز کھولیں تاہم پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں جبکہ کل 3 بولیاں موصول ہوئیں۔ 

حکام کے مطابق عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایک کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 27 ارب 77کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

حکام کے مطابق 2 ایل این جی کارگوزکیلئے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی دو کم ترین بولیاں پی ایل ایل بورڈ کو بھیج دی گئی ہیں تاہم انہیں مسترد کردیا گیا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!