پیر, اکتوبر 26, 2026
ہوماہم خبریںمشرق وسطیٰ تنازع: جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی...

مشرق وسطیٰ تنازع: جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں

ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔

دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور لائیو لوکیشنز تبدیل ہوگئے، جی پی ایس اسپوفنگ کے باعث ریڈار اور ٹریکنگ میں لوکیشن گلچز کا سامنا ہے۔

دوحہ کراچی کی پرواز QR-604 کا فلائٹ ڈیٹا بھارتی شہر امرتسر میں لینڈنگ ظاہر کررہا ہے جب کہ دوحہ اسلام آباد کی پرواز QR-632 کی بھارتی شہر کوچن میں لینڈنگ ظاہر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فضائی روٹس کی درست پوزیشن ظاہر نہ ہونے سے ٹریکنگ ڈیٹا میں گڑبڑ ہوئی، پوزیشننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ نمبرز اور روٹس تبدیل ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، خطے میں حالیہ عسکری تناؤ، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایسی صورتحال پیش آتی ہے، ایران کے اطراف امریکی فوجی نقل و حرکت کے دوران جی پی ایس اسپوفنگ عام ہے۔

دوسری جانب ہوائی جہاز ہی نہیں، خطے میں بحری جہاز بھی جی پی ایس سگنل کے مسائل کا شکار ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!