اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی سربراہی واپس لے لی۔
وفاقی وزیر تجارت ہارون اختر خان کو کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو نو تشکیل شدہ کمیٹی کا شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
قیصر احمد شیخ کو نئی تشکیل شدہ کمیٹی کے ارکان میں بھی شامل نہیں کیا گیا، اس سے قبل وہ کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین تھے۔

