جمعرات, اکتوبر 22, 2026
ہوماہم خبریںپی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں اے پی سی بلانے...

پی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا

پشاور: تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائدحزب اختلاف ہیں،  لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا،  ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلارہے ہیں جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!