آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کی ذمہ داریاں باقی صوبوں کی پولیس سے منفرد ہیں۔
گورنر ہاؤس پشاور میں پولیس شہداء کے ورثا کو پلاٹس کے لیٹرز دینےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کے پی کا کہنا تھا شہداء کے ورثا کے لیے ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسی پر ہم پلاٹس دے رہے ہیں۔
ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء پیکج میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے،کے پی پولیس نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری پوری ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنےکےلیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کے پی پولیس کی ذمہ داریاں باقی صوبوں کی پولیس سےمنفرد ہیں، ساری قوم نے اپنی چٹان کے حوصلے والی پولیس کو مانا ہے، صوبے کی خوشحالی اور امن کے قیام کے لیے ہم مزید کام کریں گے، شہدا کے ورثا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

