اتوار, اکتوبر 11, 2026
ہوماہم خبریںاسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام چوک چوراہوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شہر کے داخلی راستوں پر بھاری نفری پہنچادی گئی، ریڈ زون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیاگیا اور حساس عمارتوں پر رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں رہنے اور کسی بھی جگہ بینرز  یا ہجوم نظر آنے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دفعہ 144کیخلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!